اسفند یار خان(ایس ایل پی طالبعلم
Published by vision 21 اسفند یار خان(ایس ایل پی طالبعلم تحریر:ساحرہ ظفر : میرے ابو ایک مزدور ہیں۔میری پیدائش سے پہلے والد صاحب ایک کوٹھی میں کام کرتے تھے۔مالک نے کام کے ساتھ رہنے کے لیے سرونٹ کواٹر دیا اس وجہ سے امی بھی ابو کے ساتھ اسلام آباد آگئی ۔ کچھ عرصے میں میری پیدائش ہوئی میرا نام بھی اُن آنٹی نے رکھا تھا جن کے گھر میں ہم رہتے تھے۔کچھ عرصے بعد ابو کی نوکری چُھوٹ گئی ہم سب گاؤں چلے گئے۔ گاؤں میں پڑھنے لکھنے کا کوئی اتنا خاص رواج نہیں تھا اور سکول نہ ہونے کے برابر تھے ابو شہر میں نوکری ڈھونڈتے رہے آخر کار ابو ایک دفعہ پھر نوکری ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے جس سے ہمارے گھر کا خرچ آرام سے چل سکتا تھا ہم دوبارہ گاؤں چھوڑ کر شہر آگئے اور کرائے کے گھر میں رہنا شروع کر دیا والد صاحب کو پڑھانے کا بہت شوق تھا انہوں نے ہم دونوں بھائیوں کو سکول میں پہلی کلاس میں داخل کروایا چھوٹے بھائی نے کچھ دن سکول جانے کے بعد صاف انکار کر دیا کہ وہ اب سکول نہیں جائے ...