My first blog
انتہا پسندی تحریر:ساحرہ ظفر بچہ صبح سے مسلسل رو رہا ہے میں نے بخار کی دوائی بھی دی پیٹ درد کی دوا دے دی یہاں تک کے ایک دو سیرپ بھی پلا دیے لیکن آرام نہیں آ رہا ہے اپنی گلی کے کونے میں چاچا کے پاس بھی لیکر گئی تھی اُنہوں نے بھی دم کیا لیکن آرام نہیں آیا ایک دو دن کی بات ہو تو پھر بھی لیکن ایک دن آرام آتا ہے اگلے دس دن بیمار رہتا ہے پاکستان میں اس وقت ہر فورم پر دہشت گردی کو ملک کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امن کی راہ میں حائل رکاوٹ تصور کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں دہشت گردی کو بڑا مسئلہ پیش کیا جاتا ہے لیکن شاید اس وقت ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ انتہا پسندی ہے دہشت گردی کے خلاف ہم ردالفساد اور ضرب عزب جیسے بڑے بڑے آپریشن کر سکتے ہیں لیکن انتہا پسندی کے خلاف نہ ہم آپریشن کر سکتے ہیں اور نہ ہی پھانسی دے سکتے ہیں کیونکہ انتہا پسندی جسم پر نہیں دماغ میں پکا پکا کر چٹان کی طرح مضبوط کی جا رہی ہے جو کسی کو ...