سکول کا سفر تحریر: یہ تحریر ایس ایل ایل پی کے شاگرد وقاص خان کی ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیوٹا کمپنی میں کام کررہے ہیں۔ سکول کس چیز کا نام ہے؟سکول کے نام کا مطلب کیا ہوتا ہے؟سکول کی بنیاد کس مقصد کے بنا پر رکھی جاتی ہے؟سکول میں کیا کیا ہوتا ہے؟اچھے سکول کی کیا پہچان ہوتی ہے؟اچھا سکول مکمل کیسے ہوتا ہے؟سکول بنتا کیسے ہے؟آج کے سکولوں میں اور پرانے سکولوں کیا فرق تھا؟ ہمیشہ ہمارے بڑے یہ کہتے رہتے ہیں ہمارے سکولوں کی بات ہی کچھ الگ ہوا کرتی تھی لیکن اب کے سکولوں میں وہ بات نہیں رہی ہے۔لیکن ابو جی میں بس اتنا جاننا چاہتا ہوں وہ بات کیا تھی جو اب کے سکولوں میں نہیں ہے۔ پہلے زمانے میں جب کبھی کسی سکول یا گاؤں میں یہ پتہ لگ جائے کہ سکول بننے والا ہے تو وہاں کے مقامی لوگوں کی تو جیسے عید ہو جاتی تھی مرد عورتیں بچے مارے خوشی کے بے حال ہو جاتے تھے۔لیکن آج کے زمانے میں سب کچھ ہونے کے باوجود گلی گلی محلے میں سکول،سکولوں کے نام خوب پیسہ کما رہے ہیں لیکن نہ ہی بچوں کو پڑھنے کا شوق ہے اور نہ ہی والدین کے اندر وہ شوق اور عزم ہے کہ ہم نے اپنے بچے کو پڑ...